اے آئی او یو نے ون ونڈو سروس کا آغاز کردیا
اے آئی او یو نے ون ونڈو سروس کا آغاز کردیا
اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (اے آئی او یو) نے جاری کوروناوائرس (کوویڈ ۔19) بحران میں طلباء کی سہولت کے لئے 'ون ونڈو سروس' شروع کردی۔
مزیر پڑھیں: علامہ اقبال یونیورسٹی کے طلبہ گھر پر امتحنات دینگے
طلباء کو یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس یا اس کے علاقائی دفاتر کا دورہ کرتے ہوئے ماسک پہننے اور فاصلہ برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ تجویز کردہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اے آئی یو کے ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسز ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ یونیورسٹی کے مرکزی دروازے کے قریب 'ایک چھت' کے نیچے طلبا کے مسائل کے حوالے سے ترجیح دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: اے آئی یو نے آن لائن ورکشاپس کرانے کا فیصلہ کرلیا
اس کے علاوہ ، یونیورسٹی کی ہیلپ لائن اور کال سینٹر طلباء کو ان کے مسائل حل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے اہل ہیں ، چاہے وہ داخلے ، امتحانات ، سیمینارز ، میلنگ بکس ، یا سرٹیفیکیٹ اور ڈگری سے متعلق ہوں۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا