اے ای یو کی پسماندہ علاقوں تک اپنے نیٹ ورک کی توسیع
اے ای یو کی پسماندہ علاقوں تک اپنے نیٹ ورک کی توسیع
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پسماندہ علاقوں میں نیٹ ورک کی توسیع کا کام تیز کردیا،ترجمان جامعہ کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے دیہی اور شہری علاقوں میں یکساں تعلیمی مواقعوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیمی نیٹ ورک کی توسیع کا کام تیز کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: اے آئی او یو نے ون ونڈو سروس کا آغاز کردیا
ریجنل سینٹر موروسندھ کے بلڈنگ کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ڈاکٹر انعام اﷲ شیخ نے کہا کہ "تعلیم سب کے لئے"کے خواب کو پورا کرنے کے لئے ملک کے ہر حصے میں یونیورسٹی کے ریجنل سینٹرز قائم کرنے کی اشد ضرورت محسوس ہورہی تھی ،ریجنل آفسسزاور ماڈل اسٹڈی سینٹرز کے قیام کے لئے وائس چانسلر ملک کے چاروں صوبوں میں سرکاری حکام اور نجی مخیر حضرات سے پلاٹس بطور عطیہ کے حصول کے لئے ملاقاتیں کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سرور نے وائس چانسلرز کے اختیارات کو محدود کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا
انہوں نے مزید کہا کہ مورو یونیورسٹی کا علاقائی مرکز ایک کرایے کی عمارت ہے جسے علاقے کے ایک بااثر شخص غلام نبی مورائ نے عطیہ کیا ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا