جامعات کو دوبارہ کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لئے ہونے والی کانفرنس ملتوی
جامعات کو دوبارہ کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لئے ہونے والی کانفرنس ملتوی
وزیر تعلیم شفقت محمود کی والدہ کی وفات کے باعث 2 جولائی کو ہونے بین الصوبائی کانفرنس 7 جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق 2 جولائی 2020 کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد شیڈول کیا گیا تھا۔ جس میں این سی سی فورم میں پیش کرنے سے قبل اداروں کو مزید کچھ عرصہ بند رکھنے یا کھولنے کی سفارشات مرتب کی جانی تھیں۔
ایک وفاقی ادارے کو ممکنہ آپشن کے طور پر کھولنے کی ممکنہ تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وفاقی وزارتِ تعلیم انٹرنل ایکسرسائز کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: ہمارے مسائل حل کئے جایئں، یونیورسٹی طلبہ کا مطالبہ
گذشتہ ہفتے وفاقی وزارت کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے انسٹیٹیوٹس کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے منصوبے تیار کریں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس تجویز میں عارضی تاریخ، انسٹیٹیوٹ کھولنے کے لیے تفصیلی منصوبوں (جیسے بندش کا مکمل خاتمہ، مرحلہ وار اوپننگ، متبادل دن، وغیرہ) کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے طلباء اور عملے کی حفاظت کے لیے تفصیلی ایس او پیز کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایچ ای سی کو ایک ہدایت نامہ بھیجا تھا کہ وہ رواں ہفتے یونیورسٹیز کو دوبارہ کھولنے کے لیے اپنا لائحہ عمل مرتب کریں۔
مزید پڑھیں: یوای ٹی لاہور نے آن لائن کلاسز کے انعقاد کا اعلان کردیا
اطلاعات کے مطابق کیمپس، خالی جگہوں کی صفائی اور جراثیم کشی سے متعلق حفاظتی اقدامات کے لیے یونیورسٹیز کو 15 جولائی کو دوبارہ کھولا جائے گا۔ جبکہ 3 اگست کو انسٹی ٹیوٹ مناسب تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کھول دیئے جائیں گے۔
تاہم ، تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کا اعلان 2 جولائی کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا۔