حکومت نے پی ای ایف سے الحاق شدہ اسکولوں کے لئے 3.5 ارب مہیا کردیے
حکومت نے پی ای ایف سے الحاق شدہ اسکولوں کے لئے 3.5 ارب مہیا کردیے
محکمہ خزانہ نے الحاق شدہ اسکولوں کے اخراجات ادا کرنے کے لئے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے لئے ساڑھے 3 ارب مہیا کر دیے۔
مزید پڑھیں: ایچ ای سی نے کچھ ذرائع سے شائع ہونے والی یونیورسٹی کی درجہ بندی کی رپورٹس کو مسترد کردیا
ترجمان پی ای ایف کے مطابق یہ فنڈز کا اجراء ڈائریکٹر پی ای ایف شمیم آصف اور سیکرٹری اسکولز سارہ اسلم کی سفارشات پر کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ پیف کے لیے فنڈز کا اجراء ایک خوش آئیندبات ہے یہ فنڈز الحاق شدہ اسکولوں کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: ایچ ای سی اور مائیکرو سافٹ نے ہوم پلیٹ فارم سرٹیفیکیشن متعارف کرادیا
پی ای ایف کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پی ای ایف سے الحاق شدہ اسکولوں میں داخلہ لینے والے طلباء کے دستاویزات کی مکمل تصدیق کے بعد ادائیگی کی جائے گی۔