علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلباء کو آن لائن اسائنمنٹ جمع کرانے کی اجازت دے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلباء کو آن لائن اسائنمنٹ جمع کرانے کی اجازت دے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلباء کو آن لائن اسائنمنٹ جمع کرانے کی اجازت دے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (اے آئی یو) نے اپنے طلباء کو آن لائن اسائنمنٹ جمع کرانے کی اجازت دے رہی ہے۔ علامہ اقبال یونیورسٹی نے ملک کے 15 ریجنز کو 15 اپریل تک اساتذہ کے پاس اسائنمنٹ جمع کرانے کی اجازت دے دی۔ 15 ریجنز میں جو شہر شامل ہیں وہ یہ ہیں: اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور ، پشاور ، کراچی ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، ملتان ، رحیم یار خان ، مظفرآباد ، میرپور ، کوئٹہ ، بہاولپور ، ڈی جی خان ، ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان۔

اس مقصد کے لئے ایک علیحدہ ایل ایم ایس پورٹل تیار کیا گیا ہے۔ طلباء کو انکے لاگن آئی ڈی پاسورڈ دے دیئے گئے ہیں جس کے ذریعے وہ اس پر لاگ ان کر کے اپنے اسائنمنٹ جمع کرو سکتے ہیں۔ یہ اسائنمنٹس ان پروگراموں کے لئے ہیں جو موسم خزاں 2019 کے سیشن سے سروع ہوئے تھے۔ ان پروگراموں میں اردو ، عربی ، اسلامیات اور پاکستان اسٹڈیز کو ہٹا کے بی ایس ، بی ایڈ  اور ایم اے ، ایم ایس سی شامل ہیں۔ یونیورسٹی نے اس اسکیم کو نئے لانچنگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس) کے مطابق متعارف کرایا ہے .اس کے علاوہ یونیورسٹی کی جانب سے طلباء کے لئے آن لائن ورکشاپس پر بھی غور کیا جارہا ہے.

جیسا کہ اس کا اعلان پہلے ہی کیا گیا تھا کے ملک بھر کے طلبا کے لیے لازم ہے کہ وہ پوسٹ آفس کے ذریعے اپنے اسائنمنٹس بھیجیں ، کیوں کہ اسائنمنٹ بھی ڈگری کا ایک اہم حصہ ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت کے مطابق ، یونیورسٹی پوری کوشش کر رہی ہے کہ ملک بھر میں اپنے 14 لاکھ طلباء کو ان کے تعلیمی حصول میں بنیادی طور پر آن لائن مواصلات کے ذریعہ سہولیات فراہم کریں۔

اس کے ساتھ ساتھ اے آئی یواسپرنگ سیمسٹر 2020 کے لئے اپنے آن لائن داخلے 15 اپریل تک جاری رکھے گی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو