جے ای ایس ٹی ٹیسٹ میں 99 فیصد امیدوار فیل ہوگئے

جے ای ایس ٹی ٹیسٹ میں 99 فیصد امیدوار فیل ہوگئے

جے ای ایس ٹی ٹیسٹ میں 99 فیصد امیدوار فیل ہوگئے

سندھ میں جونیئر ٹیچرز کی بھرتیوں کے لیے ہونے والے امتحان میں تقریباً 99 فیصد امیدوار ناکام رہے۔

سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروس نے صوبائی حکومت کے ساتھ شراکت میں جونیئر ٹیچرز کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ لیا، 162،000 امیدواروں میں سے صرف 1250 امیدوار کامیاب ہوئے۔

سابق وزیر تعلیم سعید غنی نے انکشاف کیا کہ پرائمری اسکول ٹیچرز اور جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچر (جے ای ایس ٹی) کی 46 ہزار 5 سو آسامیوں پر بھرتی کے لیے 500،000 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

مزید پڑھئے: کے پی میں 100فیصد نمبر حاصل کرنے والی طالبہ کے پرچے دوبارہ چیک ہوں گے

سندھ کے وزیر تعلیم و ثقافت سردار علی شاہ مبینہ طور پر ان نتائج سے پریشان نظر آئے۔

سردار علی شاہ نے بتایا کہ جونیئر ٹیچرز ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے امیدواروں میں ایک سیکرٹری کی بیٹی اور بیٹا بھی شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم 46،049 اساتذہ بھرتی کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کسی کو فیور نہیں دی جائے گی۔ جے ای ایس ٹی کی پوزیشن کے لیے ٹیسٹ دینے والے 14 ہزار امیدواروں میں سے صرف 1200 نے امتحان پاس کیا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو