کے پی میں 100فیصد نمبر حاصل کرنے والی طالبہ کے پرچے دوبارہ چیک ہوں گے

کے پی میں 100فیصد نمبر حاصل کرنے والی طالبہ کے پرچے دوبارہ چیک ہوں گے

کے پی میں 100فیصد نمبر حاصل کرنے والی طالبہ کے پرچے دوبارہ چیک ہوں گے

خیبر پختونخوا حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 100 فیصد نمبر حاصل کرنے کے بعد انکوائری کا حکم دیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے مردان کی ایک باصلاحیت طالبہ قندیل خان کی امتحانی کاپیوں کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن امتحانات میں 100 فیصد نمبر حاصل کیے تھے۔

قندیل خان نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کر کے سب کو چونکا دیا تھا۔

مزید پڑھئے: بھارت: اسکول کے نصاب میں سائن لینگویج متعارف کرائی جائے گی

امتحانی نتائج نے حکام میں خطرے کی گھنٹی بجادی۔ جس کے بعد غیر معمولی پیش رفت کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن شہرام خان ترکئی نے بدھ کے روز قندیل ، جس نے 100 فیصد نمبر حاصل کیے تھے اور دیگر طلبہ کے امتحانی پرچے دوبارہ چیک کرنے کے لیے ایک تشخیصی کمیٹی قائم کردی ہے۔

کمیٹی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 1100 میں سے 1090 سے زائد نمبر حاصل کرنے والے انفرادی طلباء کی کاپیوں کی دوبارہ جانچ اور توثیق کرے گی۔

کمیٹی ان طلباء کے گذشتہ ​​تعلیمی ٹریک ریکارڈ اور موجودہ نمبروں کی بھی تصدیق کرے گی جو انہوں نے امتحان میں حاصل کیے تھے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو