پی ایچ ڈی کے لیے بیرون ملک جانے والے 68 اسکالرز روپوش ہو گئے
پی ایچ ڈی کے لیے بیرون ملک جانے والے 68 اسکالرز روپوش ہو گئے
خیبرپختونخوا کی سرکاری یونیورسٹیز کے 68 سے زیادہ لیکچرار پی ایچ ڈی کی غرض سے سرکاری خرچ پر بیرون ملک گئے تھے جو ابھی تک واپس نہیں آئے۔ دوسری جانب پی ایچ ڈی کے لیے بیرون ملک جانے والے 42 لیکچرارز اپنی ڈگری مکمل کیے بغیر واپس آگئے ہیں۔
مزید پرھیں: اسکولوں کی بندش اور موسم سرما کی تعطیلات کے بارے میں فیصلہ آج ہوگا
اطلاعات کے مطابق ، ناکام امیدواروں اور فرار ہونے والے نام نہاد اسکالرز سے قومی خزانے کو تقریباً1 ایک ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ جبکہ بیرون ملک ہر امیدوار پر پی ایچ ڈی کرنے کی لاگت دس سے لے کر پندرہ لاکھ روپے تک آتی ہے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ناکام امیدواروں کے اخراجات کی وصولی کے لیے 25 فیصد جرمانہ عائد کرکے قانونی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔
مزید پڑھیں: باجوڑ ایجنسی کے 3 طالب علموں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا
موصولہ اطلاعات کے مطابق پچھلے دس سال میں 68 امیدوار مفرور ہوئے ہیں جبکہ 42 امیدوار اپنی پی ایچ ڈی مکمل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ مفرور ہونے والے ان افراد پر مختلف عدالتوں میں مقدمات درج ہیں جب کہ کچھ افراد کی بازیابی کے لیے کیسز کو ایف آئی اے بھیج دیا جاتا ہے۔