احکامات کی خلاف ورزی، مزید 7 اسکول سیل کردیے گئے

احکامات کی خلاف ورزی، مزید 7 اسکول سیل کردیے گئے

احکامات کی خلاف ورزی، مزید 7 اسکول سیل کردیے گئے

راولپنڈی: ڈپٹی کمشنر انوار الحق کی سخت ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس نے پابندی کے باعث اسکول کھولنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاوٴن شروع کر دیا۔ چھٹیاں دینے کے باوجود اسکول کھولنے، اسٹاف، طلبہ، نان ٹیچنگ اسٹاف کو بلانے پر شہر کے مختلف علاقوں میں7 اسکول سیل کر دیئے اور ان کے خلاف کیس بنا کر عدالت پیش کر دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایچ ای سی نے یونیورسٹیز کے لیے نئی پالیسی گائیڈ لائنز جاری کردیں

ڈسٹرکٹ افیسر سول ڈیفنس طالب حسین کی نگرانی میں اسکولوں کے خلاف اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں آپریشن کیا گیا محکمہ سول ڈیفنس کی5 ٹیمیں شہر میں چیکنگ کرتی رہیں، کئی علاقوں میں محکمہ سول ڈیفنس اور محکمہ تعلیم کی چیکنگ ٹیموں کی اطلاع ملتے ہی اکثر علاقوں میں پرائیویٹ اسکولوں کے مالکان نے فوری اسکولوں کو باہر سے تالے لگا دیئے اور خود اسکولوں کے باہر کھڑے ہوگئے۔ ایسے 2 اسکولوں کے تالے کھلواکر چیکنگ سے اندر اسٹاف کی موجودگی پر یہ اسکول بھی سیل کر دیئے کردیئے گئے۔

مزید پڑھیں: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ طلباء کے لیے پریکٹیکل امتحانات نہیں ہوں گے

ڈی او سول ڈیفنس نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے اسکولوں کے خلاف یہ مہم روزانہ کی بنیاد پر شروع کردی گئی ہے یہ24 دسمبر تک مسلسل جاری رہے گی جو بھی اسکول کھلا ملے گا وہ سیل کردیا جائیگا، نوٹس کے باوجود جس نے عمل نہ کیا ان کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جائیں گے جبکہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ابرار احمد خان نے اسکولوں کو سیل کرنے اورعملے کو ہراساں کرنے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کے دفتری امور اور سکیورٹی کے لئے عملے کے دو تین افراد موجود تھے اسکولوں کی بندش غلط ہے پرائیویٹ اسکول مالکان کو ہراساں کیا جارہا ہے اس اقدام کو آئیندہ ہفتے ہائی کورٹ چیلنج کریں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو