سندھ میں یونیورسٹیز کو چلانے کے لیے وائس چانسلرز کا مزید اربوں روپے کا مطالبہ

سندھ میں یونیورسٹیز کو چلانے کے لیے وائس چانسلرز کا مزید اربوں روپے کا مطالبہ

سندھ میں یونیورسٹیز کو چلانے کے لیے وائس چانسلرز کا مزید اربوں روپے کا مطالبہ

 تعلیمی اداروں کی بحالی کے مرحلے اور تعلیمی عملے کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ اساتذہ کی ویکسینیشن کا عمل ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق ، وزارت تعلیم کے ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیئے: میٹرک، انٹر کے امتحانات کے لیے کوئی ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، سعید غنی

کورونا وائرس کے جان لیوا وبائی مرض کی وجہ سے تعلیمی شعبے کو ہونے والے تعلیمی نقصان کو کم کرنے کے لیے یہ اقدام عمل میں لایا گیا ہے۔

ترجمان وزارت تعلیم نے کہا کہ حکومت تعلیمی شعبے کو معاونت فراہم کرنے کے لیے اساتذہ اور تعلیمی عملے کی ویکسینیشن کا ارادہ رکھتی ہے۔ آئندہ بورڈ امتحانات سے قبل طلباء اور اساتذہ میں مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اساتذہ کو ویکسینیشن کے بعد ہی امتحانی مراکز میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیئے: این سی او سی نے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا

ترجمان نے کہا کہ وزارت تعلیم نے تدریسی اور معاون عملے کی فوری طور پر ویکسینیشن کے لیے خصوصی طور پر صوبائی اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے این سی او سی تک رسائی حاصل کی ہے۔ جبکہ فوری درخواست کے لیے تمام چیف سیکرٹریز کو ہدایت نامہ بھیج دیا گیا ہے۔

حکومتی پالیسی کے مطابق تعلیم کے شعبے میں ویکسینیشن کے لیے آخری تاریخ 5 جون مقرر کی گئی ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو