سندھ حکومت نے کالج کے طلباء کے لیے آن لائن ایجوکشن کا اعلان کردیا
سندھ حکومت نے کالج کے طلباء کے لیے آن لائن ایجوکشن کا اعلان کردیا
اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت کالج کے طلباء کے لئے آن لائن کلاسز شروع کرنے والی پہلی جماعت بن گئی۔ ویڈیو لیکچرز یوٹیوب چینل پر ایف اے ، ایف ایس سی ، بی اے ، بی ایس سی ، بی کام اور بی سی ایس کے طلباء کے لئے اپ لوڈ کیے جائیں گے۔ تمام اساتذہ کو ان چینلز پر اپنے لیکچر دینے کی اجازت ہے۔ اساتذہ کالج کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اعلی معیار کی ویڈیوز بھیجینگے۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے وڈیو منظور ہو کر چینل پر آئیگی تاکہ طلباء اس کو دیکھ کر اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
عام کلاسز کی طرح لیکچرز کے بعد ویڈیو کے ذریعہ تعارف دیا جائے گا جو پاورپوائنٹ ، رائٹنگ بورڈ یا فلپ چارٹ کی مدد سے ریکارڈ کیا جائیگا۔ اساتذہ کو کالجز اور سرکاری حکام سے بھی کریڈٹ دیا جائے گا۔
حکومتِ سندھ کے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس طریقہ کار کے لئے ایک آن لائن یوٹیوب چینل "آن لائن کلاسز کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ" شروع کیا ہے جہاں تمام طلباء اور اساتذہ ایک دوسرے سے رابطہ قائم کرسکیں گے۔ اساتذہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ عام کلاسز کی طرح اپنے لیکچرز کو ریکارڈ کریں جسکا دورانیہ 45-60 منٹ کے درمیان ہونا چاہیے ہے۔ وہ کسی بھی موضوع کا انتخاب کرسکتے ہیں جو انٹرمیڈیٹ کورس میں موجود ہو۔ اس طرح طلباء قرنطین میں رہتے ہوئے بھی آئندہ ہونے والے انٹر کے امتحانات کے لیے تیار ہوجائینگے۔