یو ای ٹی نے تین طلباء کو فزیکل امتحانات کے خلاف احتجاج کرنے پر معطل کردیا
یو ای ٹی نے تین طلباء کو فزیکل امتحانات کے خلاف احتجاج کرنے پر معطل کردیا
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کی انتظامیہ نے فزیکل امتحانات کے انعقاد پر یونیورسٹی کے خلاف احتجاج کرنے پر تین طلباء کو معطل اور دیگر دو اسٹوڈنٹس کو جرمانہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ کا محکمہ تعلیم کرپشن کا گڑھ بن گیا، حلیم عادل شیخ
محمد جنید، محمد فرخ اور محمد ہارون نامی اسٹوڈنٹس کو طلبا کو فزیکل امتحانات دینے کے خلاف بھڑکانے کے الزام میں ایک سیمسٹر کے لیے معطل کیا گیا ہے۔
زنیر حیدر نامی طالب علم کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے احتجاج کے لیے کال کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ داؤد احمد کو زنیر حیدر کی کال کا جواب دینے پر 5000 جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد کے اسکولوں میں عربی زبان کو لازمی قرار دینے کا بل
دوسری جانب لاہور پولیس نے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (یو سی پی) کے متعدد طلباء کو کیمپس کے امتحانات کے خلاف احتجاج کرنے اور انتشار پھیلانے کے الزام میں حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا ہے۔