سندھ کا محکمہ تعلیم کرپشن کا گڑھ بن گیا، حلیم عادل شیخ

سندھ کا محکمہ تعلیم کرپشن کا گڑھ بن گیا، حلیم عادل شیخ

سندھ کا محکمہ تعلیم کرپشن کا گڑھ بن گیا، حلیم عادل شیخ

 پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ ہے کہ سندھ کے بیشتر دیہات میں بہت سے سرکاری اسکول مویشیوں کے باڑے کے طور پر استعمال ہورہے ہیں، سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے منگل کے روز کہا کہ صوبے کے دیگر سرکاری محکموں کی طرح محکمہ تعلیم بھی بدعنوانی سے دوچار ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد کے اسکولوں میں عربی زبان کو لازمی قرار دینے کا بل

دادو ضلع کے علاقے غریب آباد میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے اچانک دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے دیہات میں بہت سے سرکاری اسکول مویشیوں کے باڑے کے طور پر استعمال ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  طلباء کی شفقت محمود سے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی اپیل

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے باوجود صوبے میں بہت سارے طلباء نے کیمپس کی کلاسوں میں جانا شروع نہیں کیا جبکہ اسکولوں کی عمارتیں بھینسوں کو رکھنے کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو