باجوڑ ایجنسی کے 3 طالب علموں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا
باجوڑ ایجنسی کے 3 طالب علموں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا
باجوڑ ایجنسی کے قبائلی علاقوں میں منگل کے روز 3 طلبا میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق تحصیل سالارزئی میں گورنمنٹ ہائی اسکول پاشات اور گورنمنٹ ہائی اسکول ڈھیرکی کے تین طلباء میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ان اسکولوں میں کوروناوائرس کے تین کیسز کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ہی اسکولوں کی عمارت کو ڈس انفیکٹ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پانچ نومبر کو کورونا کی دوسری لہر کے دوران تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے عملے اور اعلیٰ حکام نے بھی کورونا کا نوٹس لیا اور اسکول حکام کو اسکول کی عمارت میں جراثیم کُش ادویات کا چھڑکاؤ کرنے کی ہدایت کی جبکہ پانچ دن تک اسکولوں کو بند رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
حکام نے تحصیل میں اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آٹھویں جماعت کے ان تینوں طلبا کو پانچ دن کی رخصت دے دی ہے۔
مزید پڑھیں: دو اعشاریہ صفر تین فیصد امیدوار سی ایس ایس 2020 کے تحریری امتحان میں کامیاب
ضلعی انتظامیہ نے علاقے کے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مہلک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام ایس او پیز اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔