اساتذہ اسکول آئیں یا کارروائی کا سامنا کریں، پنجاب ڈسٹرکٹ آفیسرز

اساتذہ اسکول آئیں یا کارروائی کا سامنا کریں، پنجاب ڈسٹرکٹ آفیسرز

اساتذہ اسکول آئیں یا کارروائی کا سامنا کریں، پنجاب ڈسٹرکٹ آفیسرز

راولپنڈی: پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران کے اجلاس میں کے جی سے آٹھویں کلاس تک سالانہ امتحانات آئندہ سال مارچ 2021 کے وسط میں منعقد کرنے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے اور یہ کہا گیا ہے کے اساتذہ اور ملازمین معمول کے مطابق اسکول آئیں گے، ان کی چیکنگ بھی ہوگی۔

مزید پڑھیں: تعطیلات کے دوران اساتذہ کو اسکول آنا ہوگا، شہرام تراکئی

اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کی اجلاس میں پنجاب کے تمام36اضلاع کے تعلیمی چیف ایگزیکٹو افسران،سیکرٹری تعلیم بھی شریک تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان نئے سال کے آغاز سے یعنی جنوری میں کر دیا جائے گا اور نتائج کا اعلان معمول کے مطابق31مارچ کو ہوگا۔

مزید پڑھیں: ریڈیو پاکستان کا تدریسی نشریات کا آغاز

اس اجلاس کے باقاعدہ منٹس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں، اجلاس میں کہا گیا کہ اسکولوں کی بندش کے دوران ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کریا جائے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو