ریڈیو پاکستان کا تدریسی نشریات کا آغاز
ریڈیو پاکستان کا تدریسی نشریات کا آغاز
راولپنڈی: پنجاب بھر کے طلبا و طالبات کے لئے باقاعدہ ریڈیو نشریات کا آغاز کر دیا گیا ہے، پہلی سے پانچویں جماعت کے تعلیمی پروگرام روزانہ کی بنیاد پر ریڈیو اسٹیشن سے نشر کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے تمام بورڈز نے خصوصی امتحانات برائے 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا
نرسری سےتیسری جماعت کے بچوں کیلئے صبح دس سے گیارہ بجے تدریسی نشریات پیش کی جائیں گی، چوتھی اور پانچویں جماعت کیلئے صبح گیارہ سے بارہ بجے نشریات آن ائیر ہوں گی، پہلی سے تیسری جماعت کی نشریات دو سے تین بجے دوبارہ نشر ہونگی جبکہ چوتھی سے پانچویں جماعت کی نشریات تین سے چار بجے تک دوبارہ نشر کی جائینگی۔
مزید پڑھیں: پی ایم سی کا غیرملکی میڈیکل گریجویٹس کے لیے اہم اعلان
وزارت تعلیم پنجاب اور ریڈیو انتظامیہ کے مطابق لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور کراچی میں ایف ایم 94 پر طلبہ نشریات سن سکیں گے اور ملتان، حیدرآباد، کوئٹہ، کوہاٹ، میر پور، خیر پور، بہاولپور، ایبٹ آباد ، نارووال، فیصل آباد، پشاور، سیالکوٹ کی نشریات ایف ایم 101 پر سن سکینگے اس بابت باقاعدہ نوٹیفیکیشن اور شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔