پشاور سمیت کے پی کے 10 اضلاع میں 11 اپریل تک اسکول بند رہیں گے، شہرام ترکئی
پشاور سمیت کے پی کے 10 اضلاع میں 11 اپریل تک اسکول بند رہیں گے، شہرام ترکئی
خیبر پختونخوا حکومت نے اُن دس اضلاع کے ناموں کا اعلان کیا ہے جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے۔
صوبائی وزیر برائے تعلیم خیبر پختونخوا شہرام خان ترکئی نے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ پشاور، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، ملاکنڈ، سوات، لوئردیر، نوشہرہ اور بنوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث لاک ڈائون نافذ کیا جارہا ہے، یہ تمام دس اضلاع 11 اپریل تک بند رہیں گے۔

یہ فیصلہ وزرائے تعلیم کے بین الصوبائی اجلاس میں ایسے اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے معاہدے کے تناظر میں لیا گیا ہے جہاں کورونا وائرس کی شرح زیادہ ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا