امتحانات ملتوی نہیں کیئے جائیں گے، شفقت محمود
امتحانات ملتوی نہیں کیئے جائیں گے، شفقت محمود
اسلام آباد: کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر زائد کیسز والے اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سندھ ،بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کورونا کی شدت کم ہے، لاہور سمیت پنجاب کے چند اضلاع میں کورونا کا پھیلاؤ تشویش ناک ہے، خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں بھی کورونا کاپھیلاؤ ہے، 11 اپریل تک مخصوص اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید بند رہیں گے۔ کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے ہیں یہ فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی
وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان ، فیصل آباد،سیالکوٹ،سرگودھا اور شیخوپورہ میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ پنجاب کے دیگر اضلاع میں پرانے شیڈول کے مطابق اسکول کھلیں گے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اسکول سیل کردیے جائیں گے
کینسل ایگزامز پاکستان 2021 ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر گزشتہ برس نویں ، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات نہیں ہوئے تھے تاہم اس بارایسا نہیں ہوگا۔ نویں تا بارہویں امتحانات شیڈول کے مطابق مئی کے آخر میں ہوں گے۔ کیمبرج نظام تعلیم کے امتحانات جلد شروع ہورہے ہیں، صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کیمبرج کے ساتھ میٹنگ کریں گے
پریس کانفرنس سے قبل این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزرائے تعلیم، صحت اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے، اجلاس کے دوران اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو مزید کچھ روز بند رکھنے کی تجویز دی گئی۔ این سی او سی نے پنجاب کے 10 اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا
11 اپریل تک کورونا سے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
خیبر پختونخوا کی صورت حال
وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام خان تراکئی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کورونا سے متاثرہ 9 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل 2021 تک بند رکھے جائیں گئے، جن میں پشاور، مردان ،چارسدہ، صوابی، ملاکنڈ ،سوات، نوشہرہ اور بونیر شامل ہیں
واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3301 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 36ہزار 849 ہے