کینسل ایگزامز پاکستان 2021 ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
کینسل ایگزامز پاکستان 2021 ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن اتھارٹی کے حتمی اعلان سے چند گھنٹے قبل طلباء نے ٹوئیٹر پر ٹرینڈز کا آغاز کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست کی۔
ٹوئیٹر صارفین نے پیش ٹیگ کینسل ایگزامز پاکستان کے نام سے نیا ٹرینڈ شروع کیا تاکہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی جاسکے۔ اس ٹرینڈ کو شروع کرنے کا مقصد یہ تھا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران شخصی امتحانات لے کر طلباء کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالا جائے۔
یہ رجحان اس وقت سامنے آیا جب این سی او سی میں وزارت صحت اور تعلیم کے حکام کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال اور بڑھتی ہوئی شرح کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ایک طرف این سی او سی کے اجلاس میں اس بات کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ ملک میں اسکولوں کو بند رکھنا ہے یا نہیں تو دوسری جانب شفقت محمود کے حوالے سے بنائی گئی متعدد میمز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
ذیل میں کچھ ٹوئیٹس پیش کی جارہی ہیں جنہوں نے صارفین کی توجہ حاصل کی۔