بھارت میں اساتذہ کی بھرتی کے ایڈمٹ کارڈ پر سنی لیون کی بولڈ تصویر
بھارت میں اساتذہ کی بھرتی کے ایڈمٹ کارڈ پر سنی لیون کی بولڈ تصویر
بھارتی ریاست کرناٹک میں اساتذہ کی بھرتی کے امتحان میں شرکت کے لئے جاری کئے گئے ایڈمٹ کارڈ پر امیدوار کی جگہ متنازع اداکارہ سنی لیون کی بولڈ تصویر چھاپ دی گئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک خاتون امیدوار کے ایڈمٹ کارڈ پر اس کی ذاتی تصویر کے بجائے اداکارہ سنی لیون کی تصویر تھی۔
اداکارہ کی تصویر والے ایڈمٹ کارڈ کو سوشل میڈیا پربڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا جس کے بعد ریاستی محکمہ تعلیم کو تحقیقات کا حکم دیا گیا۔
ٹوئٹر پر کرناٹک کانگریس کے سوشل میڈیا چیئر پرسن بی آر نائیڈو نے الزام لگایا کہ ریاستی محکمہ تعلیم نے امیدوار کی تصویر کے بجائے ہال ٹکٹ پر اداکارہ کی تصویر چھاپی ہے۔
بی سی ناگیش کے دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امیدوارکو ایک تصویر اپ لوڈ کرنی ہوتی ہے، وہ فائل کے ساتھ جو بھی تصویر لگاتے ہیں سسٹم اسے ایڈمٹ کارڈ پر لگا دیتا ہے۔
خاتون امیدوارکا کہنا ہے کہ اس کے شوہر کے دوست نے اس کی معلومات فارم پر اپ لوڈ کی ہیں اور ممکنہ طور پر یہ تصویر بھی اسی نے لگائی ہوگی۔
کرناٹک کے محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج کرائیں گے۔