کرناٹک میں طالبات کے حجاب پر پابندی کا کیس، سپریم کورٹ کا لارجربینچ سماعت کرے گا
کرناٹک میں طالبات کے حجاب پر پابندی کا کیس، سپریم کورٹ کا لارجربینچ سماعت کرے گا
بھارتی ریاست کرناٹک میں طالبات کے حجاب پرپابندی کے خلاف کیس سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کو بھیج دیا گیا ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں طالبات کے حجاب لینے پر پابندی کے خلاف مسلمان طالبات کی درخواست کی سماعت کی۔ ایک جج نے حجاب کے خلاف فیصلہ دیا جبکہ دوسرے جج نے ریمارکس دئیے کے کسی کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے حجاب لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کرے۔
بھارتی سپریم کورٹ بینچ کے منقسم فیصلے کے بعد معاملہ سپریم کورٹ کے سپرد کرتے ہوئے کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کی۔
کرناٹک کی حکومت نے تعلیمی اداروں میں طالبات کے حجاب پہن کر آنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کے خلاف مسلمان طالبات نے سپریم کورٹ میں کیس دائر کررکھا ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا