کرناٹک یونیورسٹی میں ہندوطلبا کا حجاب کے خلاف دھرنا
کرناٹک یونیورسٹی میں ہندوطلبا کا حجاب کے خلاف دھرنا
بھارتی ریاست کرناٹک کی یونیورسٹی میں ہندوطلبا نے حجاب کے خلاف احتجاج کیا اوردھرنا دیا۔
بھارت میں کچھ حالیہ واقعات کے بعد حجاب کے خلاف جاری مہم میں شدت آگئی ہے۔ ریاست کرناٹک کے شہرمنگلورو میں یونیورسٹی کے ہندو طلبا نے حجاب کے خلاف مظاہرہ کیا اوردھرنا دیا۔ ہندو طلبا نے کلاس روم میں حجاب پہن کر آنے پرپابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔
ہندو طلبا نے دھمکی دی کہ باحجاب طالبات کو کلاس میں بیٹھنے نہیں دیا جائے گا۔ یونیورسٹی کی جانبدار اور مسلمان دشمن انتظامیہ نے انتہا پسند ہندو طلبا کے خلاف یونیورسٹی کی حدود میں مظاہرہ کرنے پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ گذشتہ کچھ عرصے سے کرناٹک میں اسکولز اور کالجز میں طالبات اور عملے کی خواتین ارکان کے حجاب کرکے آںے پر پابندی عائد ہے جبکہ مسلمان طالبات نے حجاب پر پابندی کے خلاف مقامی عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا