بھارتی ریاست کرناٹک میں طالبات کے حجاب کرنے پرمسلمان لڑکیوں کا اسکول بند

بھارتی ریاست کرناٹک میں طالبات کے حجاب کرنے پرمسلمان لڑکیوں کا اسکول بند

بھارتی ریاست کرناٹک میں طالبات کے حجاب کرنے پرمسلمان لڑکیوں کا اسکول بند

مودی سرکار کے بھارت میں مسلمان لڑکیوں کو تعلیم کے حق سے بھی محروم کردیا گیا۔ کرناٹک میں طالبات کے حجاب کرنے پر مسلمان لڑکیوں کا اسکول بند کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں مسلمان لڑکیوں کا قدیم فاروقیہ اسکول بند کردیا گیا۔ اسکول کو طالبات کے حجاب پرپابندی کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر بند کیا گیا۔

مقامی حکام نے مسلمانوں کے خلاف روایتی ہندو انتہاپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کی اسکول کھولنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک طالبات حجاب کے بغیر نہیں آئیں گی اسکول نہیں کھولا جائے گا۔

فاروقیہ اسکول میں آٹھویں سے دسویں جماعت تک کی ساڑھے چار سو مسلمان طالبات زیرتعلیم ہیں۔ طالبات نے بند اسکول کے سامنے احتجاج کیا اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے لگایا گیا نعرہ ’بیٹٰی پڑھاؤ، بیٹی بچاؤ‘ لگاتے ہوئے اسکول کھولنے کا مطالبہ کیا۔

کچھ طالبات پورے تعلیمی سال کی محنت ضائع ہونے پرجذبات قابومیں نہ رکھ سکیں اور روپڑیں۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبات بنا حجاب کے آئیں گی تو اسکول کھولا جائے گا بصورت دیگر اسکول بند رہے گا۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو