اوکاڑہ میں طلباء گٹر صاف کرنے پر مجبور، ایجوکیشن آفیسر معطل

اوکاڑہ میں طلباء گٹر صاف کرنے پر مجبور، ایجوکیشن آفیسر معطل

اوکاڑہ میں طلباء گٹر صاف کرنے پر مجبور، ایجوکیشن آفیسر معطل

پیر کے روز اوکاڑہ کے ایک اسکول کے طالب علموں کو گٹر صاف کرنے کا حکم دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد، اوکاڑہ کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کو معطل کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول کی یونیفارم، سفید شرٹ اور گرے پینٹ میں ملبوس دو نوجوان، ایک گٹر کے پاس کھڑے ہیں، یہ دن کا وقت ہے اور طالب علموں کو بیلچے پکڑے ہوئے دیکھا جسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان بچوں کا سامنا ایک آدمی سے ہوتا ہے جو ان پر چیختا چلاتا ہے۔

مزید پڑھئے: خفیہ کیمروں کا پتہ لگانے کے لیے اسکولوں کا اچانک معائنہ کیا جائے گا

جس پر گٹر کی صفائی کے کام سے جھجھکنے والے طالب علم سیوریج کے ملبے کے بڑے ڈھیر کی صفائی کا کام دوبارہ شروع کر دیتے ہیں۔ بچوں کا کہنا ہے کہ انہیں ضلع کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سمیع اللہ نے ایسا کرنے پر مجبور کیا۔

طالب علموں کی جانب سے سیوریج کی صفائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سمیع اللہ کو معطل کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ جہاں اس سے اختیارات کے ناجائز استعمال کے بارے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

مزید پڑھئے: فنڈز کہاں گئے؟ ایف ڈی ای نے کالجوں سے وضاحت طلب کرلی

علاقے کے چیف ایجوکیشن آفیسر کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب پہلی بار یہ فوٹیج دیکھی تو وہ چونک گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم کسی کو اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ طالب علموں سے اس طرح کے کام کروائے۔

دوسری جانب متاثرہ طالب علموں کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے عہدوں کا غلط استعمال اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسران کے خلاف فوری کارروائی کی درخواست کی ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو