خفیہ کیمروں کا پتہ لگانے کے لیے اسکولوں کا اچانک معائنہ کیا جائے گا

خفیہ کیمروں کا پتہ لگانے کے لیے اسکولوں کا اچانک معائنہ کیا جائے گا

خفیہ کیمروں کا پتہ لگانے کے لیے اسکولوں کا اچانک معائنہ کیا جائے گا

محکمہ تعلیم سندھ نے منصوبہ بنایا ہے کہ ویجیلنس کمیٹی اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کا اچانک معائنہ کرے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ان کے واش رومز میں کوئی خفیہ کیمرے لگائے گئے ہیں، صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے یہ فیصلہ ہفتے کے روز سامنے آیا۔

کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں ایک نجی اسکول کے واش رومز میں خفیہ کیمروں کے انکشاف کے بعد صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے یہ فیصلہ سنایا۔

کراچی میں ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 نومبر کو، صفورا گوٹھ کے اسکول کی ایک خاتون ٹیچر نے واقعے کی اطلاع دی۔

مزید پڑھیئے: جنوبی پنجاب 5 روزہ اسکول اولمپکس کی میزبانی کرے گا

انہوں نے کہا کہ مذکورہ اسکول بند کر دیا گیا ہے اور اس کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق ویجیلنس کمیٹی اسکولوں کی سرپرائز انسپکشن کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسکول کے واش رومز میں خفیہ کیمرے لگانے کے ذمہ دار افراد کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال سائبر کرائم سے متعلق ہے اور اس معاملے کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کرے گی۔

صوبائی وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ طالبات، اساتذہ اور عملہ اگر اسکول انتظامیہ کے خلاف کرمنل چارجز لگانا چاہتے ہیں تو انہیں پولیس میں شکایت درج کرانی ہوگی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو