ٹیچرز ایسوسی ایشن کا والدین کی گرفتاری کا مطالبہ
ٹیچرز ایسوسی ایشن کا والدین کی گرفتاری کا مطالبہ
پنجاب کی ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن (سیسٹا) نے سفارش کی ہے کہ جو والدین 5 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو اسکولوں میں داخلہ دینے سے انکار کرتے ہیں انھیں چھ ماہ تک قید کی سزا سنائی جانی چاہیے۔
ایسوسی ایشن نے حکومت پر زور دیا ہے کہ تمام گھروں میں بچوں کا سراغ لگائیں اور سرکاری عہدیداروں سے اپنے بچوں کو اسکولوں میں تعلیم دلانے پر زور دیں، ایسوسی ایشن کی جانب سے ایسا کرنے میں ناکامی پر ان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتیوں کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سی ایس ایس کے امتحانات برائے 2019 کے نتائج کالعدم قرار دینے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست
سیسٹا کے ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے پنجاب کی انرولمنٹ پالیسی کی مخالفت کی ہے جس میں سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کو بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور منتخب عہدیداروں کے لیے شفافیت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مقامی حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ سرکاری اسکولوں میں مکمل حاضری کو یقینی بنایا جائے۔
سیسٹا راولپنڈی کے صدر شفیق بھلوالیہ نے ایک الگ بیان میں دلائل دیئے کہ اساتذہ بنیادی طور پر درس و تدریس کے ذمہ دار ہیں اور انہیں بچوں کے اندراج کے لیے اضافی ڈیوٹی نہیں دی جانی چاہیے۔
مزید پڑھیں: یو ای ٹی نے تین طلباء کو فزیکل امتحانات کے خلاف احتجاج کرنے پر معطل کردیا
گزشتہ ہفتے پنجاب حکومت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ 1 اعشاریہ 2 ملین بچوں کو صوبے بھر کے پبلک اسکولز میں داخل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (ڈی ای اوز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صوبے کے 36 اضلاع میں آئندہ انرولمنٹ اسکیم کی تیاری کریں۔