سندھ میں اساتذہ کی بھرتی سے متعلق پالیسی میں تبدیلی
سندھ میں اساتذہ کی بھرتی سے متعلق پالیسی میں تبدیلی
سندھ میں اساتذہ کی بھرتی سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کردی گئی، جس کے تحت نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی ترقی کے بعد ان کا کیڈر تبدیل نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی ٹیچرز بھرتی کی پالیسی میں تبدیلی کردی گئی ہے، جس کے تحت گزشتہ سال بھرتی ہونے والے 45 ہزار اساتذہ کی ترقی کے بعد ان کا کیڈر تبدیل نہیں ہوگا۔
نئی پالیسی میں کہا گیا ہے کہ پرائمری اسکول ٹیچر کو پروموشن کے بعد چیف اسکول ٹیچر تعینات کیا جائے گا جبکہ پرائمری اور جونیئر اسکول ٹیچر ترقی کے بعد ہائر اسکول ٹیچر نہیں بن سکیں گے۔
پالیسی کے مطابق نئے 14 گریڈ میں بھرتی جے ایس ٹی اور پی ایس ٹی کے لئے نئی پوزیشن مقرر کی جائے گی، اساتذہ کو ترقی کے بعد 16 یا 17 گریڈ میں چیف ٹیچر کی پوزیشن ملے گی۔
نئےبھرتی ہونے والے اساتذہ کے 3 سال تک دوسرے اضلاع میں تبادلے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا