سندھ حکومت کا گھوسٹ اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ
سندھ حکومت کا گھوسٹ اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ
محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں گھوسٹ اساتذہ کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے 2 ہزار سے زائد ملازمین کی تنخواہیں روکنے کے لیے اکاؤنٹنٹ کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے گھوسٹ اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کو خط لکھا جس میں سندھ کے 2 ہزار 19 ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر روکنے کا کہا گیا ہے۔
سیکریٹری تعلیم سندھ اکبر لغاری کا کہنا ہے کہ گھر بیٹھے تنخواہیں لینے والے ملازمین کو نوکری سے فارغ کریں گے، جس میں کراچی میں 144، حیدر آباد میں 132 اور میرپور خاص میں 114 گھوسٹ اساتذہ شامل ہیں۔
سیکرٹری تعلیم سندھ کے مطابق قمبر شہداد کوٹ میں 464، جیکب آباد میں 190، دادو میں 102، بینظیرآباد میں 182، شکارپور میں 128، نوشہروفیروز میں 89، لاڑکانہ میں 155 اور سانگھڑ میں 28 گھوسٹ اساتذہ موجود ہیں۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا