شفقت محمود نے یکساں قومی نصاب کے حوالے سے ابہام دور کردیا
شفقت محمود نے یکساں قومی نصاب کے حوالے سے ابہام دور کردیا
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بدھ کے روز واضح کیا کہ سنگل قومی نصاب ایک بنیادی نصاب ہے اور اسکول کسی بھی اضافی مواد یا مضامین کی تعلیم کے لیے آزاد ہیں۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یکساں قومی نصاب بنانے کے سلسلے میں کچھ امور درپیش ہیں۔
مزید پڑھیں: لاہور کے میڈیکل کالجز نے دیگر صوبوں کے داخلے کا کوٹہ ختم کردیا
وفاقی وزیر نے کہا کہ ایس این سی صرف کم سے کم سیکھنے کے معیارات کا تعین کرتا ہے یعنی بنیادی نصاب کا تعین یکساں قومی نصاب کا مقصد ہے جبکہ اسکول اس میں کسی بھی اضافی مواد یا حتیٰ کہ اضافی مضامین کی تعلیم دینے کے لیے آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یکساں قومی نصاب کے حوالے سے اسکولوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی اسکولز اس میں کسی بھی اضافی مواد یا اضافی مضامین شامل کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ وفاقی وزیر نے کہا کہ اسکول ایس این سی کے مطابق تیار ہونے والی کوئی بھی کتاب استعمال کرسکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حکومت ایس این سی کو مرحلہ وار نافذ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس نصاب کو ابتدائی طور پر 2021 میں آئندہ تعلیمی سال سے ابتدائی سطح (پریپ سے کلاس پانچ تک) پر متعارف کرایا جائے گا جبکہ سیکنڈری سطح (چھٹی سے آٹھویں جماعت تک) پر ایس این سی کو تعلیمی سال 2022 کے دوران متعارف کروایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ایچ ای سی نے سی پیک سے متعلق تحقیقی گرانٹ کے لیے تجاویز طلب کرلیں
یکساں قومی نصاب کے نفاذ کے حتمی مراحلے میں نئے نصاب کو نویں سے 12 ویں جماعت تک کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر نے صوبوں پر زور دیا تھا کہ وہ کتابیں شائع کریں۔