ملک بھر میں اسکولز 18 جنوری کو ہی کھلیں گے، وفاقی وزیر تعلیم
ملک بھر میں اسکولز 18 جنوری کو ہی کھلیں گے، وفاقی وزیر تعلیم
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ 9 ، 10 ، 11 اور 12 ویں جماعت کے لیے اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے 18 جنوری کو ہی دوبارہ کھلیں گے جبکہ ابتدائی سیکشن گریڈ 1 سے 8 کے لیے 1 فروری 2021 سے شروع ہونگے۔
ایک میڈیا کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ 9 ، 10 ، 11 اور 12 ویں جماعت کے لیے اسکولوں اور کالجوں کے دوبارہ آغاز کی تاریخ اسی فیصلے کے تحت ہوگی جس کا پہلے اعلان کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے ساتھ مختلف شہروں میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اور اجلاس منعقد ہوگا اور کورونا کے کیسز کی بنیاد پر ہر شہر کے لیے فیصلہ لیا جائے گا۔
وفاقی وزارت تعلیم نے اس سے قبل ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ وہ آج ہونے والے اعلی سطحی اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دینگے گے۔
این سی او سی اجلاس میں وفاقی اور صوبائی وزیر تعلیم نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں وزارت صحت بھی موجود تھی۔ محمود نے بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں کہا ، "اگرچہ میں شدت سے تعلیم کو جاری رکھنا چاہتا ہوں ، لیکن حتمی فیصلہ صحت کی بنیادوں پر ہوگا، طلبا کی صحت ہمارے لیے اوولین ترجیع ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا