کے پی کی یونیورسٹیز میں نئے بھرتی شدہ اسٹاف کی پینشن منسوخ کرنے کا فیصلہ

کے پی کی یونیورسٹیز میں نئے بھرتی شدہ اسٹاف کی پینشن منسوخ کرنے کا فیصلہ

کے پی کی یونیورسٹیز میں نئے بھرتی شدہ اسٹاف کی پینشن منسوخ کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کے محکمہ ہائیر ایجوکیشن (ایچ ای ڈی) نے صوبے بھر کی تمام سرکاری سیکٹر کی یونیورسٹیز میں نوکریوں پر رکھے ہوئے نئے ارکارکن کی پنشن منسوخ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی نے آن لائن داخلے کا شیڈول جاری کردیا

کے پی کے حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق یونیورسٹیاں، حکومت کے پے اسکیل کے بجائے یونیورسٹیز کے اپنے مقرر کردہ تنخواہوں کے پیمانے (پے اسکیلز) پر نئے عملے کی تقرری کریں گی، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں ریٹائرڈ ہونے کی صورت میں پنشن نہیں ملے گی۔ یہ فیصلہ جامعات کو درپیش مالی بحران کے خاتمے کے لیے کیا گیا ہے۔ اسی طرح مالی خسارے سے نمٹنے کی غرض سے فیس اسٹرکچر کو بڑھانے کے لیے مختلف کالجوں کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں میں بھی اصلاحات لائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  اسکولز کورونا وائرس کے ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں گے، مراد راس

اس سے قبل یہ بھی تجویز کیا گیا تھا کہ اسکولوں کو اپنی معاشی، انتظامی اور تعلیمی اثر انگیزی کے حصول کے لیے ایک علیحدہ بورڈ آف گورنرز رکھنا چاہیے۔ دوسری جانب حکومت نے عملے کے ارکان کو حکم دیا ہے کہ جنہیں رہائش کی سہولیات دی گئی ہیں ان کی مینٹینس کے اخراجات کو آزادانہ طور پر پورا کیا جائے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو