سندھ میں اساتذہ کے لیے پائلٹ پروگرام شروع کیا جائے گا
سندھ میں اساتذہ کے لیے پائلٹ پروگرام شروع کیا جائے گا
سندھ کے محکمہ تعلیم و ادب نے صوبے بھر کے اساتذہ کی حاضری کو مانیٹر کرنے کے لیے ’پائلٹ پروگرام‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو آج، 16 اور کل 17 جنوری 2023 سے شروع کیا جائے گا۔
سندھ کے وزیرتعلیم سردار علی شاہ نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں حاضری کی نگرانی کے لیے موبائل ایپ کے نفاذ کو لازمی قرار دیا۔
The pilot project is going to be launched from 16th of January & onward in 7 districts of Sindh to ensure the attendance of teachers. Digitization&digitization are two of the central policies of @MinisterEduGoS Sayed @sardarshah1 sb for better future of Sindh. We welcome the step pic.twitter.com/SwfqN8C7H0
— Basheer Ahmed Soomro (@Basheerhks) January 13, 2023
صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایت کے مطابق سات اضلاع میں ایجوکیشن مانیٹرنگ سسٹم کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔ سردار علی شاہ کے مطابق اس ایپلی کیشن سے اساتذہ کی حاضری کو درست طریقے سے مانیٹر کیا جا سکے گا۔
یہ منصوبہ پہلے مرحلے میں حیدرآباد، مٹیاری، جامشورو، دادو، عمرکوٹ اور کشمور میں شروع کیا جائے گا۔
سندھ کے ضلعی تعلیمی افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ چند روز قبل نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے بارے میں مکمل ریکارڈ فراہم کریں۔
تمام ضلعی افسران سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کو تمام اساتذہ کا ریکارڈ فراہم کریں۔ صوبائی حکام نے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دے دی جبکہ اکاؤنٹنٹ جنرل کی جانب سے متعلقہ افسران کو نئے اساتذہ کی دستاویزات بشمول ان کی جوائننگ رپورٹس جمع کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
سندھ میں تقریباً 53,000 افراد نے 2021 میں اساتذہ کی بھرتی کے ٹیسٹ میں شرکت کی، جو 2022 میں مکمل ہوئے تھے۔