سنعدھ حکومت نے 22 گھوسٹ اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کردیا
سنعدھ حکومت نے 22 گھوسٹ اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کردیا
محکمہ تعلیم سندھ کے گھوسٹ اساتذہ کے خلاف اہم اقدامات جاری ہیں۔ صوبائی سیکریٹری تعلیم نے 22 اساتذہ کو نوکری سے فارغ کردیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، محکمہ تعلیم نے گھوسٹ اساتذہ کو اپنی صفاٸی میں بیان ریکارڈ کرنے کے لٸے طلب کیا تھا جہاں وہ اسکول سے مسلسل غیر حاضری اور اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے میں ناکامی کی کوئی وضاحت نہ دے پائے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اساتذہ مسلسل 8 ماہ سے اسکول سے غیر حاضر تھے مگر تنخواہ وصول کررہے تھے۔ نوکری سے نکالے جانے والوں میں 10 جونٸیر اسکول ٹیچر،5 ہاٸر اسکول ٹیچرز اور دیگر گھوسٹ اساتذہ شامل ہیں۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا