کالج کے طلبہ و طالبات کی امتحان میں شرکت کے لیے 70 فیصد حاضری لازمی قرار
کالج کے طلبہ و طالبات کی امتحان میں شرکت کے لیے 70 فیصد حاضری لازمی قرار
سندھ کے محکمہ کالجز نے کالج جانے والے طلبہ و طالبات کے امتحانات میں بیٹھنے کے لیے 70 فیصد حاضری کو لازمی قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ کالجز کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں طلبہ وطالبات کو پابند کیا گیا ہے کہ اُن کی کالج میں حاضری 70 فیصد ہونی چاہیے، ایسا نہ ہونے کی صورت میں انہیں امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سیکریٹری کالجز نے کہا کہ 70 فیصد حاضری کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری کالجز پر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ کالجز نے اساتذہ اور پرنسپلز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ طلبہ کی حاضری کے حوالے سے اقدامات کریں اور طالب علموں کو پابند بھی کریں۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا