پشاور پولیس، پشاور یونیورسٹی کے طلباء کو انٹرن شپ دے گی

پشاور پولیس، پشاور یونیورسٹی کے طلباء کو انٹرن شپ دے گی

پشاور پولیس، پشاور یونیورسٹی کے طلباء کو انٹرن شپ دے گی

پشاور یونیورسٹی اور کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت طلباء کو پیشہ ورانہ تجربہ حاصل کرنے میں مدد دینے کے لیے انٹرن شپ آفر کی جائے گی۔

پشاور کے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر عباس احسان اور پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ادریس نے گزشتہ ہفتے یونیورسٹی میں منعقدہونےوالی ایک باضابطہ تقریب میں ایک ایم او یو پر دستخط کیے۔

معاہدے کی شرائط کے تحت، پشاور پولیس، پشاور یونیورسٹی کے طلباء کو صوبائی دارالحکومت کے متعدد تھانوں میں بطور انٹرنز بھرتی کرے گی۔ ابتدائی بیچ میں سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے 30 طلباء کو بطور انٹرنز قبول کیا جائے گا۔

طلباء کو محکمہ پولیس پشاور کی طرف سے تربیت دی جائے گی تاکہ وہ پولیسنگ کے نظام سے واقف ہو سکیں اور پیشہ ورانہ تجربہ حاصل کر سکیں جس سے انہیں مستقبل میں فائدہ ہو گا۔ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنے کے لیے طلباء پولیس والوں کے مثبت امیج کو بھی فروغ دیں گے۔

سی سی پی او پشاور عباس احسان نے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد کہا کہ پشاور پولیس کو پشاور یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کرنے پر بے حد خوشی ہے اور انہیں یقین ہے کہ پشاور پولیس کے ساتھ کام کرنا ان طلباء کے لیے ایک شاندار تجربہ ہوگا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو