کے پی کے بہترین میڈیکل گریجویٹ کو ہر سال 5,000 ڈالردیے جائیں گے
.jpg_1646033657.jpeg) 
                            کے پی کے بہترین میڈیکل گریجویٹ کو ہر سال 5,000 ڈالردیے جائیں گے
خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) اور دوستی ویلفیئر آرگنائزیشن (ڈی ڈبلیو او) کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت میڈیکل طلباء کے درمیان صحت مند مقابلے کے رجحان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ہر سال صوبے کے بہترین میڈیکل گریجویٹ کو 5000 ڈالر کے انعام سے نوازا جائے گا۔
اس خیال کو دونوں اداروں کی جانب سے ڈاکٹر ذکیہ منہاس ایوارڈ آف ایکسیلنس کا نام دیا ہے۔ ڈاکٹر ذکیہ منہاس، خیبرپختونخوا کی پہلی گائناکالوجسٹ تھیں جو پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کدمات سرانجام دیتی تھیں۔ ان کا انتقال گزشتہ سال دسمبر میں ہوا تھا۔
کے ٹی ایچ میں منعقدہ ایک آفیشل تقریب میں کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈی ڈبلیو او محمد آصف ریاض نے معاہدے پر دستخط کیے۔
ڈی ڈبلیو او نے کے ایم یو اور دیگر منسلک میڈیکل کالجوں کی لائبریریوں کو عالمی معیارات کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ان لائبریریوں کو مزید فعال، سرگرم اور مستقبل کے وسائل کے مرکز میں تبدیل کیا جائے گا۔
ڈی ڈبلیو او، امریکہ اور برطانیہ میں اپنے انڈومنٹ فنڈ کو رجسٹر کرنے میں کے ایم یو کی مدد بھی کرے گا، جو اسے اسکالرشپ، توسیع اور سرمایہ کاری کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کی سہولت دے گا
 
                             
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                            
                                             
                                            
                                            .jpg_1646032687.jpeg) 
                            .jpg_1646031856.jpeg) 
                             
                             بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                        بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                     کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                        کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                     راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                        راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                     بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                        بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                     بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                        بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا