پاکستانی لڑکیوں نے بھارت اور سوئیڈن کو ہرا کر 3 نئے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیئے

پاکستانی لڑکیوں نے بھارت اور سوئیڈن کو ہرا کر 3 نئے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیئے

پاکستانی لڑکیوں نے بھارت اور سوئیڈن کو ہرا کر 3 نئے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیئے

 

پاکستان کی ہونہار لڑکیوں کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج

پاکستان کی دو ہونہار طالبات نے بھارت اور سوئیڈن کو شکست دینے کے بعد گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں مجموعی طور پر تین ٹائٹل اپنے نام کیے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی ایما عالم نے 2 عالمی ریکارڈ توڑے جبکہ ان کی ساتھی سیدہ کِسہ زہرہ نے 1 ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا اور دونوں لڑکیوں کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے تسلیم کیا گیا۔

اسکول بند کرنے کا فیصلہ 24 مارچ کو کیا جائے گا، شفقت محمود


ایما عالم جو 2020 کی ورلڈ میموری چیمپیئن ہیں انہوں نے سب سے زیادہ بے ترتیب الفاظ کو یاد رکھنے اور15 منٹ میں بے ترتیب الفاظ کو ترتیب دینے کا کارنامہ سر انجام دیا۔ ایما عالم نے 410 بے ترتیب الفاظ کو بالکل ٹھیک ٹھیک ترتیب دے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، جبکہ یہ ریکارڈ اس سے قبل بھارت کے پاس تھا۔

ایما عالم نے سب سے زیادہ نام اور چہرے یاد رکھنے کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا، انہوں نے15 منٹ میں 218 ناموں اور چہروں کو یاد رکھنے کا ریکارڈ توڑ دیا جو اس سے قبل سویڈن کے پاس تھا۔

اس کے علاوہ 29 ویں ورلڈ میموری چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والی سیدہ کِسہ زہرا نے5 منٹ میں یادگار ترین تاریخی، مستقبل کی (فکشنل) تاریخوں کو یاد رکھنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے صرف پانچ منٹ میں241 تاریخوں کی اپنی یادداشت کے سہارے بالکل درست شناخت کی۔

اسکول کھلیں گے یا بند رہیں گے، اہم فیصلے آج کیے جائیں گے

اس سے قبل خیالی تاریخوں (فکشنل ڈیٹس) کے زمرے میں عالمی ریکارڈ بھارت کی طرف سے قائم کیا گیا تھا جسے پاکستانی طالبہ نے توڑ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ جس کے نتیجے میں کسہ زہرہ اور ایما عالم کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔

ایما عالم نے اس موقع پر کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اب میں کہہ سکتی ہوں کہ میں باضابطہ طور پر ایک خوشگوار حیرت سے دوچار ہوں۔

کسہ زہرہ نے اس موقع پر کہا کہ حقیقت میں ان کے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ میموری کے حیرت انگیز کارنامے کے زمرے میں ان کے نام کا دنیا کے سامنے اعلان کیا جائے، اس سے یہ بھی  ظاہر ہوتا ہے کہ انسانی میموری بینک کتنا حیرت انگیز ہے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایما عالم اور کسہ زہرہ کو ثانیہ عالم کی سربراہی میں تربیت دی گئی جو ایک سپر لرننگ ماسٹر ٹرینر ہیں،  دنیا بھر میں اس درجے کے سینئر لائسنس یافتہ انسٹرکٹرز صرف چار ہیں اور ثانیہ عالم ان میں سے ایک ہیں اور فیوچرسٹک لرننگ کی صدر بھی ہیں۔

پاکستانی طالبات نے یہ ریکارڈ دسمبر 2020 میں توڑا تھا لیکن ابھی حال ہی میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ذریعے اس کی باضابطہ تصدیق کی گئی ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو