پاکستانی طالبِ علم نے جی آر ای میں نیا قومی رکارڈ قائم کردیا
پاکستانی طالبِ علم نے جی آر ای میں نیا قومی رکارڈ قائم کردیا
لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) کے طالبِ علم سعد عامر نے 340 میں سے 339 نمبر حاصل کر کے ایک نیا جی آر ای قومی ریکارڈ قائم کردیا۔ انھوں نے اپنے سابقہ اسکور کو بہتر بنا کر جی آر ای میں قومی بہتری کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا ستمبر کے پہلے ہفتے سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے پر غور
سعد دنیا کی بڑی بزنس یونیورسٹیز جیسے کے ہارورڈ ، اسٹینفورڈ ، ایم آئی ٹی ، ییل ، کیمبرج ، آکسفورڈ ، کولمبیا ، ایچ ای سی پیرس، انسیڈ، لندن اسکول آف اکنامکس ، اور لندن بزنس اسکول میں داخلہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اپنے تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے سعد نے کہا کہ، میں مستقبل کے تمام طلبا کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ وہ سوالات کو حل کرنے پر زیادہ توجہ نہ دیں بلکہ ان کو حل کرنے کے طریقے کو تبدیل کریں۔
مزید پڑھیں: محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولز کھولنے سے متعلق ایس او پیز تیار کر لیے
سعد نے جی میٹ، جی آر ای، ٹوفل، آئلٹس، اور دیگر امتحانات دینے کی تیاری کرنے والے پاکستانی طلبا کی مدد کے لئے ایک یوٹیوب چینل بھی بنایا ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا