آن لائن امتحانات یونیورسٹی میں ہوں گے، یونیورسٹی آف ہری پور نے اسٹوڈنٹس کو آگاہ کردیا
آن لائن امتحانات یونیورسٹی میں ہوں گے، یونیورسٹی آف ہری پور نے اسٹوڈنٹس کو آگاہ کردیا
ہری پور یونیورسٹی کے طلباء نے پیر کے روز یونیورسٹی انتظامیہ کے اس اعلان کے خلاف احتجاج کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اس بار اسٹوڈنٹس کے فزیکل امتحانات ہونگے۔
یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس سے تعلق رکھنے والے طلباء نے یونیورسٹی کے گیٹ کے سامنے پلے کارڈز اٹھا کر یونیورسٹی انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا اور آن لائن امتحانات کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: طلبا کا مکمل فیس وصول کرنے پر یونیورسٹی کے خلاف احتجاج
طلباء نے اسی طرح آن لائن امتحانات کا مطالبہ کیا جس طرح یونیورسٹی نے کورونا وائرس کی صورتحال کے درمیان آن لائن لیکچرز کا انتظام کیا تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ جب پورے سیمسٹر میں آن لائن لیکچرز کا اہتمام طلباء کی حفاظت کے لیے تھا تو ایسی صورت میں جسمانی امتحانات کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے۔
احتجاج کے دوران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ہیڈ کوارٹرز امجد حسین نے یونیورسٹی انتظامیہ اور طلباء کے درمیان ثالثی کی جبکہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان بھی جائے وقوع پر موجود تھے۔
اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی نے طلبا کو آن لائن اور فزیکل امتحانات کے دونوں آپشن فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
مزید پڑھیں: کے یو ایکسٹرنل اور پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کو اکنامکس میں آن لائن ایم اے کی پیشکش کرے گی
تاہم ان کا کہنا تھا کہ آن لائن امتحان دینے کے خواہشمند اسٹوڈنٹس کو یونیورسٹی کی طرف سے انٹرنیٹ کی سہولیات کی فراہمی یا دیگر سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی۔ یونیورسٹی نے یہ بھی کہا کہ آن لائن امتحان گھر پر نہیں بلکہ یونیورسٹی کے احاطے میں ہوگا۔
احتجاج کرنے والے طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ سے بات چیت کے بعد احتجاج ختم کیا اور اپنی معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں۔