کے یو ایکسٹرنل اور پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کو اکنامکس میں آن لائن ایم اے کی پیشکش کرے گی

کے یو ایکسٹرنل اور پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کو اکنامکس میں آن لائن ایم اے کی پیشکش کرے گی

کے یو ایکسٹرنل اور پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کو اکنامکس میں آن لائن ایم اے کی پیشکش کرے گی

ایک بیان کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹنس ایجوکیشن یونیورسٹی آف کراچی ایکسٹرنل اور پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کے لیے آن لائن کلاسز شروع کرنے کے لیے تیار ہے جو شعبہ معاشیات میں ماسٹرز کے پروگرام میں داخلہ لے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹیلی اسکول سے لاکھوں طلباء نے استفادہ کیا، شفقت محمود

کے یو کے ڈائریکٹر ڈی ڈی ای پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید نے بتایا کہ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو 4 فروری تک اپنی درخواست جمع کروانی ہوگی۔ داخلے کے لیے رجسٹریشن فارم اور فیس واؤچر نیچے دیئے گئے لنک پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہیں۔

www.uok.edu.pk/dde

ڈاکٹر وحید نے کہا کہ دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں متعلقہ دستاویزات کے ساتھ صبح 9 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے کے درمیان اساتذہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جامعہ کراچی کی پہلی منزل پر واقع ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹنس ایجوکیشن کے دفتر میں جمع کروائیں۔

مزید پڑھیں:  آن لائن امتحانات کا فیصلہ یونیورسٹیز کریں گی، شفقت محمود

کے یو کی انتظامیہ کے مطابق مندرجہ ذیل کورسز میں ماسٹرز کرنے والوں کو آن لائن سہولیات فراہم کی جائیں گی جن میں مائیکرواکنامکس، پبلک فنانس، جدید معاشیات کے اعدادوشمار(ایڈوانس اکنامکس اسٹیٹسٹکس) منصوبہ بندی کی معاشیات (اکنامکس آف پلاننگ) زراعت کی  اقتصادیات (اکنامکس آف ایگریکلچر) نیشنل انکم اینالائسز اینڈ اکاؤنٹنگ، میتھامیٹیکل اکنامکس، تقابلی معاشی نظام (کمپیریٹو اکنامک سسٹم) ، اکنامکس آف اسلام، بین الاقوامی معاشیات، مانیٹری اکنامکس، معاشی فکر کی تاریخ ( ہسٹری آف اکنامک تھاٹ) ، اکنامکس آف لیبر، ایکونومیٹرکس، ڈیولپمنٹ اکنامکس، مینیجمنٹ اکنامکس اور مضمون نگاری شامل ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو