فیڈرل بورڈ کا ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان
فیڈرل بورڈ کا ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے میٹرک کے امتحانات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جو اسلام آباد میں سیاسی ہلچل اور بدامنی کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔
کنٹرولر آف امتحانات کے جاری کردہ سرکاری اعلان کے مطابق میٹرک کے ملتوی ہونے والے امتحانات، جو اصل میں 25 اور 26 مئی کو ہونے والے تھے، اب بالترتیب 8 اور 9 جون کو دوبارہ لیے جائیں گے۔
سرکاری اعلان کے مطابق میٹرک کے تحریری امتحانات کے دوبارہ شیڈول کے باعث پریکٹیکل امتحانات کے آغاز میں تاخیر ہوئی ہے جو کہ اب 6 جون کی بجائے 10 جون کو شروع ہوں گے۔
طلباء کو اپنی اپ ڈیٹ شدہ رول نمبر سلپس حاصل کرنے کے لیے ایف بی آئی ایس ای کی ویب سائٹ پر جانا چاہیے۔ اعلان کے مطابق میٹرک کے بقیہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے باوجود، ایف بی آئی ایس ای نے اس ہفتے کے شروع میں منگل کے روز تصدیق کی تھی کہ میٹرک کے فائنل امتحانات منصوبہ بندی کے مطابق ہوں گے۔
تاہم، ایف بی آئی ایس ای نے منگل کی رات دیر گئے دارالحکومت اسلام آباد میں میٹرک کے تمام سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا، جن کا ابتدائی طور پر 25 اور 26 مئی کو منصوبہ بنایا گیا تھا۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا