کے یو نے 2021 کے لیے مخصوص نشستوں کا شیڈول جاری کردیا

کے یو نے 2021 کے لیے مخصوص نشستوں کا شیڈول جاری کردیا

کے یو نے 2021 کے لیے مخصوص نشستوں کا شیڈول جاری کردیا

پیر کو یونیورسٹی آفس نے بتایا کہ جامعہ کراچی نے صبح کے پروگرام 2021 میں مخصوص نشستوں کے لیے آن لائن داخلہ فارم جمع کروانے کا ٹائم ٹیبل جاری کردیا ہے جس سے خواہش مند طلبا بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں۔ بیان کی گئی نشستیں کھیلوں، جامعہ کراچی کے ملازمین، اسپیشل یا خصوصی افراد، مسلح افواج، وکلاء کی اولاد، فاٹا، شمالی علاقہ جات اور آزاد جموں و کشمیر، دیہی سندھ  اور بلوچستان کے لیے مختص ہیں۔

انچارج کے یو ڈائریکٹوریٹ آف داخلہ ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق، مخصوص نشستوں کے لیے آن لائن داخلہ فارم کراچی یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے پورٹل سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایم ڈی کیٹ 2020: طلباء کا ٹوئٹر پر پی ایم سی کے خلاف احتجاج اور حکومت سے انصاف کا مطالبہ

داخلہ پروسیسنگ کی فیس 2000 روپے ہے، جبکہ فارم جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ 24 دسمبر 2020 ہے۔

ڈاکٹر صائمہ اختر نے بتایا کہ جن امیدواروں نے 12 اور 13 دسمبر 2020 کو منعقدہ انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی تھی وہ مختلف ڈیپارٹمنٹس میں مخصوص نشستوں پر داخلے کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو