کراچی میں ایک نئی یونیورسٹی اور تین سب کیمپس بنائے جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی میں ایک نئی یونیورسٹی اور تین سب کیمپس بنائے جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
منگل کے روز، سندھ حکومت نے مالی سال برائے 2022-23 کا سالانہ صوبائی بجٹ جاری کیا، جس میں پورے بجٹ کا 25 فیصد سے زیادہ تعلیم کو دیا گیا۔
سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ جو صوبے کے وزیر خزانہ کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے ہیں، نے کہا کہ مالی سال برائے 2022-23 میں تعلیم کے شعبے کو 326.86 بلین روپے ملیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی بجٹ تقریر میں کورنگی میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ یہ یونیورسٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ کیماڑی میں دو سب کیمپس قائم کرے گی۔ ملیر میں این ای ڈی یونیورسٹی کا سب کیمپس قائم کیا جائے گا۔
ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہ یار میں آئی بی اے کراچی یا آئی بی اے سکھر کے سب کیمپس ہوں گے اور مہران یونیورسٹی بھی سجاول میں سب کیمپس بنائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یونیورسٹی آف سندھ کے دادو کیمپس میں آئی ٹی کا شعبہ قائم کیا جائے گا۔ جی سی یونیورسٹی حیدرآباد میں باؤنڈری وال تعمیر کی جائے گی اور کراچی میں ایچ ای سی سندھ کا نیا دفتر تعمیر کیا جائے گا۔
این ای ڈی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایک مربوط سائنس اور ٹیکنالوجی پارک (ایس ٹی پی) بنائے گی۔ ایس ٹی پی 1.3 ایکڑ اراضی پر محیط ہوگا اور اس کی لاگت تعمیر مکمل ہونے پر تقریباً 1 بلین روپے ہوگی۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا