وزیراعظم نے پنجاب یونیورسٹی کے ایک اور کیمپس کے قیام کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے پنجاب یونیورسٹی کے ایک اور کیمپس کے قیام کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے پنجاب یونیورسٹی کے ایک اور کیمپس کے قیام کی منظوری دے دی

وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کے روز سیالکوٹ کی چار تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ڈسکہ میں پنجاب یونیورسٹی کے نئے کیمپس کو قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

رپورٹس کے مطابق اس پر  1.5 ارب روپے کُل لاگت آئے گی جو کہ قومی خزانے سے ادا کیے جائیں گے، اور یہ پنجاب یونیورسٹی کا چھٹا کیمپس ہو گا۔

مال روڈ پر واقع اولڈ کیمپس، علامہ اقبال کیمپس (اورینٹل کالج) لاہور کینال پر قائداعظم کیمپس (نیو کیمپس) اور ایوبیہ میں خانس پور میں سمر کیمپس پنجاب یونیورسٹی کے دیگر پانچ کیمپس ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی میں 900 سے زائد کُل وقتی اور 300 جز وقتی فیکلٹی ممبران ملازمت کر رہے ہیں۔ یونیورسٹی کے تمام کیمپسز میں تقریباً 50,000 طلباء مختلف پروگراموں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے داخل ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی کو ملک کی قدیم ترین سرکاری یونیورسٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اسے برطانوی حکومت نے اکتوبر 1882 میں قائم کیا تھا۔ اس وقت تک، یہ برطانوی حکومت کی طرف سے قائم کی جانے والی چوتھی یونیورسٹی تھی۔

پنجاب یونیورسٹی 19 فیکلٹیز، 10 کانسیٹیوشنل کالجز اور 137 شعبہ جات، مراکز اور اداروں پر مشتمل ہے۔ پنجاب یونیورسٹی سے صوبے کے 650 سے زائد کالجز منسلک ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو