پاکستانی یونیورسٹیاں بیرون ملک بھی اپنے کیمپس قائم کریں، اوورسیز پاکستانیوں کا مطالبہ
پاکستانی یونیورسٹیاں بیرون ملک بھی اپنے کیمپس قائم کریں، اوورسیز پاکستانیوں کا مطالبہ
منگل کے روز اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے اعلان کیا کہ وہ بیرون ملک پاکستانی اداروں کے کیمپس کھولنے کی تجویز پر غور کر رہا ہے تاکہ بیرون ملک ملازمت کرنے والے پاکستانی کارکنوں کے بچوں کو بھی پاکستانی یونویرسٹیوں کے ان کیمپسز میں تعلیم دی جا سکے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی ایوب آفریدی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ ان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران مدینہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے پاکستانی یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا یہ ممکن ہے، ساتھ ہی ساتھ وزارت تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اس سلسلے میں وزارت اور اوورسیز پاکستانیوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں۔
جیسا کہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ آل پاکستان اوورسیز آرگنائزیشن کی جانب سے دائر عوامی پٹیشن میں نہ صرف بیرون ملک پاکستانی یونیورسٹیوں کا قیام بلکہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پاکستانی اسکولوں میں اضافے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا