عالمی یومِ رواداری آج منایا جائے گا

عالمی یومِ رواداری آج منایا جائے گا

عالمی یومِ رواداری آج منایا جائے گا

ہر سال دنیا بھر میں 16 نومبر کو عالمی یوم رواداری معاشروں اور برادریوں میں رواداری اور برداشت کو فروغ دینے کے عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے جو مختلف برادریوں اور مذہبی عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔

آج کے دن منائے جانے والے اس عالمی یوم رواداری کو اس لیے بھی اہمیت حاصل ہے کہ آج دنیا کو کورونا وائرس کی وبائی بیماری کی دوسری لہر کا سامنا ہے اور اس بحران سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے انسانوں کے درمیان اتحاد اور رواداری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: صدر عارف علوی کی ایچ ای سی کو اسپیشل بچوں کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت

رواداری کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جائے گا جس میں مختلف نوعیت کی آن لائن سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی، ان سرگرمیوں میں اتحاد، یگانگت اور یکجہتی کے حوالے سے ویبینارز اور معاشروں میں رواداری کی اہمیت پر آن لائن گفتگو کے پروگرامز شامل ہیں۔

عالمی یوم رواداری اقوام متحدہ کے تحت منایا جانے والا دن ہے اور یہ دن سن 1996 کے بعد سے ہر سال 16 نومبر کو دنیا بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

اس دن کو منانے کے لیے بنیادی موضوع یہ ہے کہ رواداری کا مقصد ہماری دنیا کی مختلف ثقافتوں، ہمارے اظہار کے انداز اور انسان ہونے کے طریقوں کے بھرپور تنوع کا احترام، قبولیت اور تعریف ہے۔

مزید پڑھیں: اسکولوں کی بندش کا فیصلہ آج ہوگا

اقوام متحدہ کے بنیادی مقاصد میں سے ایک ثقافتوں اور لوگوں کے درمیان رواداری کو فروغ دینا ہے۔ آج ہم دیکھتے ہیں کہ معاشروں میں بڑھتے ہوئے تشدد نے رواداری کی بنیادی اہمیت کو بڑھا دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق رواداری کا مطلب دوسروں کے حقوق اور آزادی کا احترام ہے۔ رواداری نہ صرف انسان کا اخلاقی فریضہ ہے بلکہ موجودہ دور کا تقاضا بھی ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ریاستوں کو رواداری اور عدم تشدد کے فروغ کے لیے مساوات اور بنیادی انسانی حقوق کے لیے قانون سازی کرنی چاہیے، جبکہ تعلیم ان مطلوبہ نتائج کی راہ ہموار کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

سن 1993 میں یونیسکو نے اس دن کو منانے کی تحریک دی تھی جس کے بعد اقوام متحدہ نے 1995 کو رواداری کے سال کے طور پر منایا۔

مزید پڑھیں: صدر عارف علوی کی ایچ ای سی کو اسپیشل بچوں کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت

 رواداری کے اصولوں کی تعریف کرتے ہوئے یونیسکو نے 1995 میں اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق رواداری کا مقصد انسان ہونے کے ناتے ہماری دنیا کی ثقافتوں، ہمارے اظہار کے انداز اور طریقوں کے تنوع کا احترام، قبولیت اور تعریف ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی یوم رواداری کو منانے کا باضابطہ اعلان کیا گیا جس کے ایک سال بعد سن 1996 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے تمام رکن ممالک کو 16 نومبر کو عالمی یوم رواداری کے طور پر منانے کا مشورہ دیا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو