اسکولوں کی بندش کا فیصلہ آج ہوگا

اسکولوں کی بندش کا فیصلہ آج ہوگا

اسکولوں کی بندش کا فیصلہ آج ہوگا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی صدارت میں آج ایک اہم اجلاس ہوگا جس میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے باعث ملک میں اسکول اور دیگر تعلیمی اداروں کو بند کرنے یا نہ کرنے کے بارے  میں فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: صدر عارف علوی کی ایچ ای سی کو اسپیشل بچوں کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث کورونا کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں 27 فیصد کورونا کیسز فقط نومبر کے مہینے میں پھیلے ہیں جس کے عوام اور حکام میں باعث تشویش پائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی سطح پر آن لائن امتحانی سافٹ ویئر سے طلباٗ پریشان

کورونا کے باعث اسکولوں کو بند کرنے یا کھلا رکھنے کے بارے میں سوچ بچار کرنے کے لیے وزرائے تعلیم آج ایک بار پھر سر جوڑ کر بیٹھیں گے، اس اجلاس میں رواں سال کے اوائل میں موسم سرما کی تعطیلات کے اعلان اور موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو