انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک روزہ ایس ڈبلیو او ٹی اینالسز ورکشاپ

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک روزہ ایس ڈبلیو او ٹی اینالسز ورکشاپ

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک روزہ ایس ڈبلیو او ٹی اینالسز ورکشاپ

کے لیے موجودہ سطح کو بڑھانے اور جدید تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کو نئے سرے سے تشکیل دینے کی اشد ضرورت ہے۔

یہ ایک روزہ تجزیاتی ورکشاپ اسٹرینتھ، ویکنیس، اوپرچونیٹیز اینڈ تھریٹ ( ایس ڈبلیو او ٹی) کی تھیم پرمبنی تھی۔

انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر حتل بن حمود ال اوطیبی نے فیصل مسجد کیمپس میں ایک روزہ تجزیہ ورکشاپ کی صدارت کے دوران مزید کہا کہ آئی آئی یو آئی میں تعمیری اور مثبت سوچ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں میں انفیکشن کی شرح ایک فیصد دیکھی گئی ہے، شفقت محمود

ڈاکٹر ال اوطیبی نے کہا کہ یونیورسٹی کے اسٹریٹجک منصوبے کو تیار کرنے کے لیے ایک ابتدائی مشق کے طور پر انفرا اسٹرکچر کی تجدید، اسٹریٹجک پلان کی تیاری اور تعلیمی فضلیت ہماری بنیادی توجہ کا مرکز ہوگی۔

    انہوں نے مشورہ دیا کہ اس مقصد کے لیے یونیورسٹی کو ازسر نو شکل دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہترین تحقیق پیدا کرنے اور مستقبل میں اس یونیورسٹی کو دنیا کی ایک ممتاز یونیورسٹی بنانے کے لیے سرگرم ہیں، انہوں نے آئی آئی یو آئی میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدر آباد کے امتحانات میں 99 اعشاریہ 8 فیصد طلبا کامیاب

انہوں نے کہا کہ عصری تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ہمیں آئوٹ آف باکس سوچنے کی ضرورت ہے، اس معاملے کو آگے بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے صدر نے مزید کہا کہ  تعلیمی شعبے میں فضلیت کا حصول ہماری بنیادی توجہ کا مرکز ہوگا۔

ایک روزہ ورکشاپ کے دوران ڈینز نے اپنے متعلقہ فیکلٹیز کا ایک ایس ڈبلیو او ٹی تجزیہ پیش کیا جس کے بعد سوال وجواب کا سیشن منعقد کیا گیا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو