اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کا آن لائن ڈسٹنس لرننگ پورٹل کا آغاز
اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کا آن لائن ڈسٹنس لرننگ پورٹل کا آغاز
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کے ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹنس لرننگ (ڈی ڈی ایل) نے اپنا آن لائن ڈسٹنس لرننگ (او ڈی ایل) پورٹل قائم کردیا ہے۔ جمعرات کے روز آئی آئی یو آئی کے صدر، ڈاکٹر ہتھل حمود الطیبی نے یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں آن لائن ڈسٹنس لرننگ (او ڈی ایل) پورٹل کا افتتاح کیا۔
پورٹل کے آغاز کے ساتھ ہی، ادارے نے ٹریننگ ڈیزائن اور ڈیلیوری، کاروباری آداب اور شخصیت کی ترقی، غیر ملکیوں کے لیے اردو شارٹ کورس، اکیڈمک رائٹنگ اور عربی زبان میں آٹھ ہفتے کے آن لائن سرٹیفیکیشنز میں طلباء کا اندراج شروع کر دیا ہے۔ آئی آئی یو آئی کے صدر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن سائٹ صدر پاکستان اور یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عارف علوی کی خواہشات کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے قائم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیئے: میڈیکل کالجوں میں فاٹا کے طلباء کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے گا
انہوں نے یونیورسٹی کو ورچوئل دنیا سے متعارف کرانے میں ڈی ڈی ایل ٹیم کی محنت اور لگن کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے ڈی ڈی ایل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسابقت کا دور ہے اور آئی آئی یو آئی نے عالمی معیارات پر پورا اترنے کے لیے او ڈی ایل موڈ کے ذریعے کامیابی اور تبدیلی کی طرف ایک بڑا قدم اٹھایا ہے، انہوں نے کہا کہ آنے والے سیمسٹر میں یونیورسٹی، او ڈی ایل کی بنیاد پر ڈگری پروگرام متعارف کرائے گی۔
صدر آئی آئی یو آئی کے مطابق یونیورسٹی کا ڈی ڈی ایل پورٹل ابتدائی طور پر وسطی ایشیائی ریاستوں، چین اور افریقہ میں طلبہ و طالبات کو راغب کرے گا۔
انہوں نے فیکلٹی سے کہا کہ وہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ تعلیمی کامیابیوں کا عزم برقرار رہے گا۔ ڈاکٹر ہتھل حمود کے مطابق، وبائی امراض کے بعد کی دنیا کو تعلیمی معیار کو قربان کیے بغیر نئے راستوں کی طرف بڑھنے اور پیشرفت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یونیورسٹی جلد ہی تعلیمی اراکین کے لیے اصول اور انصاف پر مبنی ترقی کی نئی حکمت عملی کو نافذ کرے گی۔
مزید پڑھیئے: سی ایس ایس ٹریننگ پروگرام اور ایف پی او کا امتحان
پروفیسر ڈاکٹر این بی جمانی، نائب صدر ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس/ڈائریکٹر ڈی ڈی ایل اور ان کی ٹیم کو آئی آئی یو آئی کے صدر کی جانب سے او ڈی ایل پورٹل کو کامیاب بنانے میں ان کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔
پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید، نائب صدر آر اینڈ ای، پروفیسر ڈاکٹر ایاز افسر، نائب صدر اکیڈمکس، نائب صدر فیمیل کیمپس پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ ملک، ڈینز، ممتاز فیکلٹی ممبران اور اہم افسران نے تقریب میں شرکت کی۔