آئی بی سی سی نے غیر نصابی سرگرمیوں کا شیڈول جاری کردیا
آئی بی سی سی نے غیر نصابی سرگرمیوں کا شیڈول جاری کردیا
انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرز (آئی بی سی سی) نے وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی ہدایات کی روشنی میں غیر نصابی سرگرمیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹیوٹا نے اپنے اسٹوڈنٹس کی ایک سال کی ٹیوشن فیس معاف کردی
آئی بی سی سی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلا پروگرام 11 فروری کو کراچی میں، دوسرا 16 فروری کو سکھر میں، تیسرا 18 فروری کو بہاولپور میں، چوتھا پروگرام 22 فروری کو لاہور میں، پانچواں پروگرام اسلام آباد میں 26 فروری کو، چھٹا پشاور میں یکم مارچ اور ساتواں پروگرام ایبٹ آباد میں 4 مارچ کو ہوگا۔
مزید یہ کہ مارچ کے آخر تک علاقائی سطح پر پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کے درمیان اسلام آباد میں ایک قومی سطح کا مقابلہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: این ٹی ایس پیپر لیک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تحقیقاتی ٹیم تعینات کردی
نعت، تلاوت کلام پاک، ترانے، ملی نغمے اور تقاریر کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہے جب آئی بی سی سی کی جانب سے اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔